برزخ قران پاک سے

بِمَا غَفَرَ لِي رَبِّي وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُكْرَمِينَ {27

بِمَا : اس بات کو     غَفَرَ لِيْ : اس نے بخش دیا مجھے     رَبِّيْ : میرا رب     وَجَعَلَنِيْ : اور اس نے کیا مجھے     مِنَ : سے     الْمُكْرَمِيْنَ : نوازے ہوئے لوگ

کہ میرے رب نے کس چیز کی بدولت میری مغفرت فرما دی اور مجھے با عزت لوگوں میں داخل  23  فرمایا “۔

سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر : 23  یہ آیت بھی منجملہ ان آیات کے ہے جن سے حیات برزخ کا صریح ثبوت ملتا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مرنے کے بعد سے قیامت تک کا زمانہ خالص عدم اور کامل نیستی کا زمانہ نہیں ہے، جیسا کہ بعض کم علم لوگ گمان کرتے ہیں، بلکہ اس زمانہ میں جسم کے بغیر روح زندہ رہتی ہے، کلام کرتی اور کلام سنتی ہے، جذبات و احساسات رکھتی ہے، خوشی اور غم محسوس کرتی ہے، اور اہل دنیا کے ساتھ بھی اس کی دلچسپیاں باقی رہتی ہیں۔ اگر یہ نہ ہوتا تو مرنے کے بعد اس مرد مومن کو جنت کی بشارت کیسے دی جاتی اور وہ اپنی قوم کے لیے یہ تمنا کیسے کرتا کہ کاش وہ اس کے انجام نیک سے باخبر ہوجائے۔

اَلنَّارُ يُعْرَضُوْنَ عَلَيْهَا غُدُوًّا وَّعَشِـيًّا ۚ وَيَوْمَ تَـقُوْمُ السَّاعَةُ ۣ اَدْخِلُوْٓا اٰلَ فِرْعَوْنَ اَشَدَّ الْعَذَابِ

اَلنَّارُ : آگ     يُعْرَضُوْنَ : وہ حاضر کئے جاتے ہیں     عَلَيْهَا : اس پر     غُدُوًّا : صبح     وَّعَشِـيًّا ۚ : اور شام     وَيَوْمَ : اور جس دن     تَـقُوْمُ السَّاعَةُ ۣ : قائم ہوگی قیامت     اَدْخِلُوْٓا : داخل کرو     اٰلَ فِرْعَوْنَ : فرعون والے     اَشَدَّ : شدید ترین     الْعَذَابِ : عذاب

دوزخ کی آگ ہے جس کے سامنے صبح و شام وہ پیش کیے جاتے ہیں، اور جب قیامت کی گھڑی آجائے گی تو حکم ہوگا کہ آل فرعون کو شدید تر عذاب میں داخل کرو  63  ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *